شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ گھریلو پروازو کا آپریشن نئی بلندیوں کو چھوتا جارہا ہے۔ آٹھ جون کو مجموعی طورپر 703پروازیں روانہ ہوئیں۔ ان میں 69,483مسافروں نے سفر کیا۔
پروازیں پھر سے شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایک دن میں 700 سے زیادہ پروازیں چلیں۔ ساتھ ہی مسافرو ں کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر رہی۔ اس سے پہلے سات جون کو 664 پروازوں میں 64,304 مسافر اپنی منزلوں تک پہنچے تھے۔
کووڈ۔19وبا کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے 25مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں پر روک لگا دی تھی۔ بین الاقوامی پروازیں بھی 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔
مرکزی حکومت نے نئی رہنما ہدایات کے ساتھ 25 مئی سے ایک تہائی گھریلو پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی ہے۔