ETV Bharat / bharat

بھارت: سات کروڑ سے زائد کورونا نمونوں کی جانچ

ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14،92،409 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا تھا۔

covid
covid
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 6:15 PM IST

ملک میں عالمی وبا کووڈ-19 کے 27 ستمبر تک 7 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق '27 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 7،09،394 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور اس کی مجموعی تعداد 7،19،67،230 تک پہنچ گئی'۔

ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14،92،409 نمونوں کاٹسٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
کیپٹن امریندر سنگھ نے زرعی بل کی منظوری کو غیر آئینی بتایا

خیا ل رہے ملک میں 6 اپریل تک کورونا جانچ کی کل تعداد صرف 10 ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کو کورونا نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی اور اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 17 ستمبر کو چھ کروڑ کے اعداد و شمار کو پار کر لیا اور اب نو دن میں ہی ایک کروڑ سے زائد کورنا نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.