بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 32 لاکھ سے تجاوز
مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تملناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 61,564نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 32 لاکھ 26 ہزار 446 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعدداد 59,566ہوگئی ہے۔
کورونا سے بچاؤ
ملک میں کورونا وبا (کووڈ۔19)کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اورمنگل کی دیر رات تک انفیکشن کے 61ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 32.26لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اسی کے ساتھ 1020مریضوں کی موت سے ان کی تعداد بڑھ کر 60ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور آج یہ 76فیصد کے اوپر پہنچ گئی۔
مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تملناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر را تک 61,564نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 32,26,445اور مرنے والوں کی تعداد 59,566ہوگئی۔