وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ ملک میں گذشتہ پانچ دنوں سے روزانہ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 65,081 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور کورونا کے 69,921 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ دریں اثناء 819 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی ریکوری شرح بڑھ کر 77 فیصد ہو گئی ہے۔
جولائی کے پہلے ہفتے سے اگست کے آخری ہفتے تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ریاستوں میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں اور ان میں مہاراشٹر (11،852)، آندھرا پردیش (10،004)، کرناٹک (6،495)، تمل ناڈو (5،956) اور اتر پردیش (4،782) شامل ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں جتنے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں یہ پانچ ریاستیں 56 فیصد کی حصہ داری کرتی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ انہی پانچ ریاستوں میں صحتیاب ہونے اور ہسپتال سے چھٹی پا کر گھروں کو جانے والے مریضوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں 11,158، آندھراپردیش میں 8,772، کرناٹک میں 7,238 تملناڈو میں 6,008 اور اترپردیش میں 4,597 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں، جو قومی تعداد کا 65.4 فیصدہے۔ مہاراشٹر میں 184، آندھراپردیش میں 8,772، تملناڈو میں 91، آندھراپردیش میں 85 اور اترپردیش میں 63 افراد کی کورونا کے سبب موت ہوئی ہے۔