جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے اب تک 11.49 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک اس وبا کے متاثرین کی تعداد 4.24 کروڑ سے تجازو کرچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 42490365 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر اور 1149238 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس جان لیوا اور خطرناک وبا سے دنیا بھر میں اب تک 31427661 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔
جان لیوا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 223914 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 84،87،707 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7814682 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 67549 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 7016046 ہوگئی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد 14829 سے کم ہو کر 680680 رہ گئی۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں 650 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 117956 ہوچکی ہے۔
واضح ہو کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے جبکہ کورونا وائرس سے موت کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام ہے۔