ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کیسز 18 لاکھ سے زائد - آندھرا پردیش میں آٹھ ہزار کیسز

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد اٹھارہ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز 18 لاکھ سے زائد
بھارت میں کورونا کیسز 18 لاکھ سے زائد
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:46 AM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کی وبا پورے عروج پر ہے ملک کی دو بڑی ریاست مہاراشٹر میں نو ہزار اور آندھرا پردیش میں آٹھ ہزار سے زیادہ نئے معاملے آنے سے اتوار کو مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر اٹھارہ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے سلسلے میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے دوران اطمینان کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پوری طرح سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11.85 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کووڈ 19 انڈیا ڈاٹ او آر جی کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا وائرس سے متاثروں کی مجموعی تعداد 18,04,258 ہو چکی ہے۔ اس طرح صبح سے لے کر دیر رات تک 52 ہزار سے زیادہ نئے معاملے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری

اس دوران 39 ہزار سے زیادہ لوگ اس انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے بعد اب ان کی مجموعی تعداد 11,86,981 ہوگئی ہے جبکہ 38,158 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر 5,78,685 سرگرم افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.