ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تازہ تفصیلات - more than 11 lakh death in india

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 2:34 PM IST

کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہوکر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،348 کورونا متاثرین شفایاب ہوئے جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 64،53،789 ہوچکی ہے۔

اسی مدت میں مزید 63،371 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 73،70،478 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی سے ایکٹیو کیسز 7862 سے گھٹ کر 8،04،528 رہ گئے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 79،79،448 ہے اور اس حساب سے بھارت اب صرف 6.08 لاکھ پیچھے ہے۔ وہیں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت کا تیسرا مقام ہے۔

امریکہ اور برازیل میں بالترتیب 2.17 لاکھ اور 1.52 لاکھ سے زیادہ کورونا متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 895 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 1،12،161 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 10.92، شفایابی کی شرح 87.56 جبکہ اموات کی شرح 1.52 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.