ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا سے 1.60 کروڑ افراد متاثر - covid 19 globally

کووڈ 19 کے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

globally
globally
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 1:51 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1.60 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور643821 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے 1.60 کروڑ افراد متاثر

کووڈ 19 کے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے لحاظ بھارت چھٹے نمبر پر ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 15996140 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 643821 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا کے سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک کورونا سے 4177847 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 146460 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2394514 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 86449 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.