محکمہ موسمیات نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آندھرا پردیش میں آئندہ دو یا تین دنوں میں جنوب مغرب مانسون پہنچ جانے کے امکان ہے۔
یہ مانسون کیرالہ جلد پہنچ گیا تاہم طوفان نسرگا کی طوفانی ہوائیں مانسون کے بادلوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ وسطی بحریہ عرب کے بیشتر حصوں،جنوب مغرب اورمشرق۔وسطی خلیج بنگال میں جنوب مغرب مانسون کے آنے سے ماحول مزید سازگار ہوگیا ہے۔امکان ہے کہ مانسون جنوب۔مشرقی خلیج بنگال اور جنوبی وسطی خلیج بنگال کے بعض حصوں کا آئندہ دو دنوں کے دوران مکمل احاطہ کرلے گا۔
اے پی میں عموما 4جون تک مانسون کی آمد ہوجاتی ہے۔ہوا کا دباو سے اندیشہ ظاہر کیے جارہے ہیں کہ مغربی وسطی خلیج بنگال میں 8جون تک مانسون دستک دے گا۔