ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد : محمد شاہنواز 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں - محمد شاہنواز

دہلی کی ایک عدالت نے محمد شاہنواز کو دہلی کے گوکل پوری میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

دہلی تشدد : محمد شاہنواز 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:17 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں 26 فروری کو ہوئے تشدد میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برج پوری میں ایک مٹھائی کے دوران کے سامنے پائی گئی تھی۔

دہلی کی عدالت نے اس قتل کے الزا میں پیر کے روز شاہنواز کی پولیس تحویل میں مزید دو روز کی توسیع کی تھی۔ کرکرڈوما کی ڈپٹی مجسٹریٹ رچا پریہار نے دہلی پولیس کو شاہنواز سے مزید دو دن پوچھ گچھ کی اجازت دی تھی۔

دہلی تشدد : محمد شاہنواز 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں
دہلی تشدد : محمد شاہنواز 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

پولیس کے مطابق دہلی کے شیو وہار علاقہ میں 24 فروری کو فسادات کے دوران محمد شاہنواز کے علاوہ کئی دیگر افراد نے پتھر بازی کی ، کئی دکانوں کو آگ لگادی۔ اس کے علاوہ ہجوم نے تشدد کے دوران ایک 22 سالہ دلبر نیگی کے ہاتھ پیر کاٹ کر اسے جلادیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز نے ایک ہجوم کے ساتھ ایک کتابوں کی دوکان اور مٹھائی کے دوکان کے گودام میں کو جلا دیا تھا دو دن بعد دوکان سے دلبر کی لاش دستیاب ہوئی تھی۔

موقع واردات پر موجود چشم دید گواہ نے شاہنواز کو پہنچان لیا جو اس وقت ہجوم کی قیادت کررہا تھا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گوکل پوری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے تشدد میں جو تین دن جاری رہا 53 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.