ETV Bharat / bharat

محمد ساجد پاشا کرناٹک اردو اکیڈمی کے رکن نامزد

author img

By

Published : Mar 11, 2019, 12:55 PM IST

Updated : Mar 11, 2019, 1:02 PM IST

سینیئر رہنما و سابق رکن گرام پنچایت محمد ساجد پاشا کو ریاست کرناٹک اردو اکیڈمی کا بیدر ضلع سے رکن نامزد کیا گیا ہے ۔

محمد ساجد پاشا کرناٹک اردو اکیڈمی کے رکن نامزد

اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور سیاسی، سماجی، مذہبی و عوامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اکیڈمی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

شہر بیدر کی اردو تنظیم، تنظیم خادمان اردو نے محمد ساجد پاشا ولد محمد شبیر احمد ساکن بیدر کو اردو اکیڈمی کے ضلع بیدر کا رکن نامزد کیے جانے پر اردو ہال بیدر میں ایک تہنیتی اجلاس منعقد کرکے استقبال کیا۔

اس اجلاس میں تنظیم کی جانب سے انہیں گل پوشی اور شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر نومنتخب رکن کرناٹک اردو اکیڈمی محمد ساجد پاشا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرناٹک اردو اکیڈمی کی ٹیم کے چیئرمین مبین منور متحرک شخص ہیں اور ان کی قیادت میں اکیڈمی مزید نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

انہوں نے اقلیتی بہبود و حج امور کے وزیر ضمیر احمد خان کو اردو کا سچا ہمدرد بتاتے ہوئے کہا کہ اقلیتی وزیر نے کرناٹک اردو اکیڈمی کو ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے اور وہ اپنے وعدوں کو ضرور پورا کریں گے۔

اس موقع پر شہر بیدر کی معزز شخصیات نے محمد ساجد پاشا کو کرناٹک اردو اکیڈمی کا رکن نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
Last Updated : Mar 11, 2019, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.