جسٹس محمد رفیق وہ اس سے قبل راجستھان ہائی کورٹ میں سینئر جج تھے۔ انہوں نے جسٹس اے کے متل کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے جنہیں ابھی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی کونراڈ سنگما، کابینہ وزیر اور میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج همرسن سنگھ اور دیگر معزز لوگ موجود رہے۔جسٹس رفیق کی پیدائش راجستھان کے چورو میں ہوئی تھی ۔
انهوں نے 1984 میں وکالت شروع کی تھی اور اپنے کیریئر کاسب سے طویل وقت راجستھان میں گزارا۔حلف برداری کے بعد جسٹس رفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پانچ برس سے پرانے مقدمات کا ترجیحی بنیاد پر نمٹا را کریں گے ۔
انہوں نے کہا' مجھے بتایا گیا ہے کہ ریاست کی نچلی عدالت میں 2500 معاملے زیر التوا ہیں ، میں ہائی کورٹ اور نچلی عدالت کے کمپیوٹر کے کاموں کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا'۔