ETV Bharat / bharat

مودی کی ’امفان‘ پر اعلی سطح میٹنگ تیاریوں کا لیا جائزہ - NDRF team

وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں خلیج بنگال میں اٹھے سمندری طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔

مودی کی ’امفان‘ پر اعلی سطح میٹنگ تیاریوں کا لیا جائزہ

author img

By

Published : May 19, 2020, 2:51 PM IST

وزیر اعظم مودی نے طوفان کے بعد کی ممکنہ صورت حال اور اس سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا، این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے سے متعلق ایک 'پرزنٹیشن ' بھی پیش کیا۔

ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے 25 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 12 دیگر کو تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعینات 24 دیگر ٹیموں کو بھی صورت حال کے مطابق طلب کیا جا سکتا ہے۔

میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعظم کے پرنسپل مشیر پی کے سنہا، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا اور مختلف وزارتوں کے کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ یہ طوفان تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے بدھ کے روز مغربی بنگال اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔ طوفان کی وجہ سے ان دونوں ریاستوں میں زبردست تیز رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کابھی امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.