ETV Bharat / bharat

'فلاح و بہبود کے تئیں مودی کا عزم قابل تعریف'

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 3:56 PM IST

نرندر مودی کی عوامی زندگی کے 19 سال کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے ٹویٹ میں لکھا کہ عوامی زندگی میں سرفہرست رہتے ہوئے نریندر مودی کے 19 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

rajnath singh
rajnath singh

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے تئیں ان کا عزم قابل تعریف ہے۔

مسٹر مودی کی عوامی زندگی کے 19 سال کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے آج ٹویٹ کر کے 'عوامی زندگی میں سرفہرست رہتے ہوئے نریندر مودی کے 19 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 2001 سے لے کر 14 تک گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے انہوں نے ترقی کا ایک نیا نمونہ پیش کیا اور اب بطور وزیر اعظم گزشتہ چھ سالوں سے مودی جی پوری دنیا میں بھارت اور بھارتیوں کی ساکھ بڑھا رہے ہیں'۔

فلاح و بہبود کے تئیں مودی کا عزم قابل تعریف

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا 'مودی جی کی قیادت میں اب بھارت خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے اور اس ملک کو ایک نئی پہچان اور طاقت مل رہی ہے۔ فلاح و بہبود کے تئیں ان کا عزم قابل تعریف ہے۔ وہ 19 سالوں میں ایک بھی الیکشن نہیں ہارے۔ وہ ناقابل تسخیر رہے اور کامیابی کی نئی سیڑھیاں چڑھتے رہیں، یہی میری خواہش ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن: نائیڈو

واضح رہے کہ نرندر مودی صبح سات اکتوبر 2001 کو پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے اور اس کے بعد کے 20 سال کے سیاسی سفر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہرسال کی مخصوص کامیابی پر بدھ کے روز ’ ہر سال خاص ہے ‘ کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.