ETV Bharat / bharat

بھارت-چین کے درمیان تجارتی خسارہ دور کرنے کے لیے اعلی سطحی نظام - indo-china high level system

بھارت اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کو بڑھانے کا عزم کرنےکے ساتھ دو طرفہ تجارتی خسارے کو دور کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی ادارہ جاتی نظام بنانے اور حفاظت اور سیکورٹی فورسز کے درمیان باہمی تبادلے اور رابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/12-October-2019/4729737_717_4729737_1570874669878.png
author img

By

Published : Oct 12, 2019, 3:39 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کی دوسری غیر رسمی سربراہ مذاکرات کے اختتام کے بعد خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے یہاں پریس کانفرنس میں سربراہ مذاکرات کے نتائج اشتراک کئے اور بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ووہان اسپرٹ کے بعد چنئی رابطہ سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔

مسٹر گوکھلے نے بتایا کہ دوسرے دن ہفتہ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان تنہائی میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی اور پھر وفد سطح کی میٹنگ ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان قریب ساڑھے چھ گھنٹے تک بات چیت اور دوپہر کے ضیافت کے بعد واپسی کے پہلے مسٹر جن پنگ نے بات چیت کو بہت مفید قرار دیا اور کہا کہ بات چیت کے نتائج پر ان کی حکومت جلد ہی مناسب اقدامات کرے گی۔

بھارت۔چین سربراہی اجلاس کے بعد خارجہ سکریٹری کی پریس کانفرنس

مسٹر گوکھلے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور مذہبی کٹر پن سے دونوں ممالک کے سماج کو محفوظ رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور عوام کے درمیان رابطہ اور تعلقات کو وسیع پیمانے پر بڑھانے کے بارے میں اتفاق اور اس کے بارے میں متعدد اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے صدر نے ہندوستانی صنعتی دنیا سے چین میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکلز کے میدان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ بات چیت میں جموں و کشمیر کی صورتحال کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اگرچہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ سفر کا ذکر کیا جسے وزیر اعظم نے ’سن لیا‘۔ انہوں نے مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان مجوزہ علاقائی مجموعی اقتصادی شراکت کے معاہدے پر بھی بات چیت کی اور مسٹر مودی نے کہا کہ اس معاہدے کو متوازن ہونا چاہئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.