ETV Bharat / bharat

مودی اور چینی صدر کی ملاقات کا امکان - اور 12 اکتوبر

وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دوسری غیر رسمی چوٹی ملاقات تمل ناڈو میں چنئی کے قریب ساحلی مندروں کے قدیم شہر ماملہ پورم یا مہابلی پورم میں 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

مودی اور چینی صدر کی ملاقات کا امکان
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 7:49 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:24 AM IST

ذرائع نے بتایا کہ ماملہ پورم میں مودی اور شی جن پنگ کی چوٹی ملاقات کے لئے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور دونوں رہنما 11 اور 12 اکتوبر کو ایک دوسرے کے ساتھ مختلف باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر کھل کر بات کریں گے۔ پہلی چوٹی ملاقات کی طرح اس سربراہ اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہوگا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین پہلی غیر رسمی سربراہی اجلاس گذشتہ سال 27 اور 28 اپریل کو چین کے صوبے ہوبئی کے ووہان میں ہوئی تھی۔

دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے ہندوستان چین تعلقات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اعتراف کیا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہندوستان اور چین کے درمیان پرامن، استحکام اور متوازن تعلقات کا مناسب انتظام علاقائی ترقی اور استحکام کے لیے مددگار ثابت ہوگا اور ایشیاء کی صدی کی تشکیل کے لئے سازگار حالات پیدا کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماملہ پورم کے کچھ ریزورٹس اور ہوٹلوں کے کمرے چین کے سفارت خانے اور وزارت خارجہ نے بک کئے ہیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ مودی کے اقوام متحدہ سے واپسی کے بعد وزارت خارجہ اگلے ہفتے کے شروع میں باضابطہ اعلان کرے گی۔

Intro:Body:

modi will meet president of china in the month of october

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 6:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.