ETV Bharat / bharat

مودی کی آندھی سے مایا اور ملائم خوفزدہ: بی جے پی - Shahnawaz Husain

بی جے پی ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آندھی کشمیر سے کنیا کماری تک ہے، ملک کے عوام کی زبان پر ایک ہی نام ہے 'مودی'۔

شاہ نواز حسین
author img

By

Published : Apr 19, 2019, 6:59 PM IST

شاہ نواز حسین نے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں مودی لہر کی وجہ سے دونوں پارٹیاں ڈری ہوئی ہیں۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی قائد ملائم سنگھ کے ایک اسٹیج پر مشترکہ ریلی کو لے کر شدید تنقید کرتے ہوے کہا کہ جن پارٹیوں کے درمیان مدتوں سے سیاسی جنگ چل رہی تھی، مودی لہر نے انہیں ایک ساتھ آنے پر مجبور کر دیا۔

بی جے پی ترجمان نے بی ایس پی سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بہن جی ہمیشہ عزت کی بات کرتی ہیں لیکن اپنی زندگی کی سب سے بڑی بےعزتی کو بھلا کر ایس پی لیڈر کے ساتھ ریلی کررہی ہیں'۔

انہوں نے دونوں پارٹیوں پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی دونوں پارٹیوں کی میعاد کار میں بدعنوانی ہوئی۔ دونوں ہی کنبہ جاتی سیاست اور بھائی بھتیجہ وادی ہیں۔ اس لیے دونوں نے مودی کی آندھی سے بچنے کے لیے اتحاد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی بی ایس پی کے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ ریلی سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دو مرحلوں کی ووٹنگ میں مودی کی آندھی کے آگے دونوں پارٹیوں کی ایک نہیں چلی۔

انہوں نے شتروگھن سنہا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں رہنماؤں کا اندازہ کرنا مشکل ہے کہ کون کس پارٹی کے ساتھ ہے۔ پٹنہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار لکھنؤ میں آکر ایس پی کے امیدوار کی مہم چلارہے ہیں۔
شاہ نواز نے کہا کہ کشمیر میں بھی مودی کی ریلی میں کثیر تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر کے لوگ بھی اپنے وزیر اعظم کو پسند کر رہے ہیں اور انہیں سننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی کے متعلق کہا کہ 'کانگریس پارٹ ڈوبنے والی ہے اور جو لوگ جہاز کے آگے بیٹھے ہوتے ہیں وہ سب سے پہلے نکل کر بھاگتے ہیں اور انہوں نے وہی کیا ہے'۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.