ETV Bharat / bharat

مودی تین نئے لیب کا افتتاح کریں گے - coronavirus

وزیراعظم نریندر مودی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے نئے لیب کا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے افتتاح کریں گے۔

modi
modi
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:06 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 27 جولائی کو ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے نوئیڈا، کولکاتا اور ممبئی میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے نئے لیب کا آغاز کریں گے۔

اس ورچول ایونٹ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی شرکت متوقع ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دنیا کے قدیم ترین میڈیکل ریسرچ میں سے ایک آئی سی ایم آر ملک میں بایومیڈیکل ریسرچ کو مربوط اور فروغ دینے میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

فی الحال آئی سی ایم آر ملک بھر میں لاکھوں کووڈ-19 ٹیسٹ کر چکا ہے اور ابھی تک ایک کروڑ 54 لاکھ 28 ہزار 170 نمونوں کی جانچ اور 3 لاکھ 52 ہزار 801 نمونوں پر تجربہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے ابھی 12 لاکھ سے زائد پازیٹیو کیسز مل چکے ہیں جن میں سے 8 لاکھ 17 ہزار 209 افراد صحتیاب اور 30 ہزار 601 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.