ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: مودی اور ادھو ٹھاکرے کا اسٹار کمپینر میں نام

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:32 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے کو اکتوبر-نومبر میں بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے انتخابی مہم کے لیے اسٹار کمپینر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

بہار انتخابات: مودی اور ادھو ٹھاکرے کا اسٹار کمپینر میں نام
بہار انتخابات: مودی اور ادھو ٹھاکرے کا اسٹار کمپینر میں نام

ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر (اے سی ای او) سنجے کمار سنگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ انتخابی کمیشن نے کورونا وائرس کے وبا کو دیکھتے ہوئے تسلیم شدہ جماعتوں کے انتخابی مہم چلانے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 30 کردی ہے جبکہ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کے انتخابی مہم چلانے والوں کی تعداد 20 سے زائد نہیں ہوگی۔

اس سے قبل تمام جماعتوں کے لیے اسٹار کیمپینرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 40 رکھی گئی تھی۔ سنگھ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم شروع کرنے سے 48 گھنٹے قبل ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

جبکہ مودی اور شاہ بی جے پی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالیں گے، نتیش کمار جے ڈی یو کے چیف انتخابی کارکن ہوں گے۔

اکتوبر-نومبر میں بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے این سی پی کے صدر شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کا نام بھی اسٹار کیمپینر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات پر مہاراشٹر اور بہار کی حکومتوں کے درمیان الزامات کے پس منظر میں انتخابات میں پوار، ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی کی وجہ سے یہ مہم دلچسپ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'لالو جیل میں ہوں یا باہر انتخابات میں ان کی اہمیت صفر'

شیوسینا بہار میں 50 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، پارٹی ذرائع نے یہ معلومات دی اور بتایا کہ ٹھاکرے یہاں کب آئیں گے اس بارے میں ریاستی اکائی کو کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مودی اور شاہ کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور پارٹی صدر جے پی نڈا کے نام بھی اسٹار کیمپینر کے طور پر لیے جا رہے ہیں۔

ریاستی کانگریس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارٹی کی جانب سے سابق صدر راہول گاندھی ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے حکمرانی والے ریاستوں کے وزیر اعلی اس انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.