ETV Bharat / bharat

جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 1:37 PM IST

مودی نے آنجہانی رہنما ارون جیٹلی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست ارون جیٹلی جی کو یوم پیدائش پرسلام۔

arun jaitley
arun jaitley

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو پیر کےروز انکے 68ویں یوم پیدائش پر یادکرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا اور اہم کردار اداکیا۔

مسٹر مودی نے آنجہانی رہنما مسٹر جیٹلی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'میرے دوست ارون جیٹلی جی کو یوم پیدائش پرسلام ۔ انکی شخصیت، علم اور قانونی سمجھ کو ہرکوئی یادکرتاہے۔ انھوں نے ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا۔‘‘

مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا،’’ عظیم دوست ارون جیٹلی جی کو انکے یوم پیدائش پر سلام ۔وہ ایک بہترین رکن پارلیمان تھے، جن کے علم اور بصیرت کا کوئی ثانی نہیں۔ انھوں نے تاعمر بھارتی سیاست میں اپنا کردار نبھایا اور جنون اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔ میری طرف سے انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ‘‘

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے سابق وزیر خزانہ آنجہانی ارون جیٹلی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نڈا نے ٹوئٹ کیا ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی کے نئے بھارت کے خواب کو تعبیر دینے میں اہم رول ادا کرنے والے سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سابق لیڈر آنجہانی ارون جیٹلی کی جینتی پر خرج عقیدت۔ وہ ایک بہترین مقرر اور پالیسی ساز کے طور پر یاد رہیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیے
تاریخ میں آج کا دن

مسٹر جیٹلی ملک کے معروف وکیل اور سیاست داں تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور نریندر مودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیرخزانہ تھے۔ ملک کی سب سے بڑی معاشی اصلاح اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کو عملی جامہ پہنانے کا سہرا انھیں کے سرہے۔ انکی پیدائش 28 دسمبر 1952 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔

ارون جیٹلی 28 دسمبر 1952 کو پیدا ہوئے تھے۔ طویل علالت کے بعد 24 اگست 2019 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ جیٹلی وزیر خزانہ، وزیر دفاع سمیت بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.