وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے ضلع قنوج میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے کے تعلق سے کہا کہ'مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ اس حادثے میں متعدد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں'۔
وزیر اعظم نے کہاکہ' میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے منسلک ضلع قنوج کے چھبرا مئو میں ایک لگژری سلیپر کلاس بس کی ٹرک کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کئی لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مزید پڑھیں: قنوج: دلخراش سڑک حادثے میں 20 افراد کی موت
بتایا جارہا ہے کہ شدید کہرے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے،سامنے سے آرہے ٹرک سے سلیپر بس کی زوردار ٹکر ہوگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔