ETV Bharat / bharat

مودی جیکٹ کی مانگ میں کمی، مقبولیت میں کمی تو نہیں؟ - جیکٹ

عام انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایسے میں سیاسی سرگرمیاں بھی کافی تیز ہو گئیں ہیں۔ اپنے رہنماوں کا طرز عمل اختیار کرنے میں ان کے مداح پیش پیش رہتے ہیں۔

Jacket
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 8:17 AM IST

الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ہی اوپنیئن پول بھی آنے لگے ہیں۔ کچھ سروے میں بتایا جا رہا ہے کہ مودی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں ملک کی ایک بڑی آبادی دوبارہ وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیراعظم مودی انتخابی ریلیوں میں اکثروبیشتر صدری پہنتے ہیں۔ 2014 کے بعد سے صدری کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا اور سیاسی رہنما اور ان کے مداح بڑے شوق سے اس صدری کو پہنتے تھے جسے بازار میں مودی جیکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تازہ سروے کے مطابق مودی جیکٹ کی مانگ میں کمی آئی ہے۔

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے ایک کپڑا تاجر نے بتایا کہ سنہ 2014 کے انتخابات میں مودی جیکٹ کی مانگ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا تھا، لیکن اب اس کی مانگ میں کافی کمی آئی ہے۔

ایک نیوز ایجنسی کے مطابق اورنگ آباد کے ایک کپڑا کاروباری نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ہر روز وہ 35 مودی جیکٹ بیچ دیا کرتے تھے، لیکن اب تو حالت یہ ہوگئی ہے کہ ایک ہفتے میں ایک جیکٹ بھی فروخت ہونا محال ہے۔

اس تعلق سے ایک مقامی درزی کا کہنا ہے کہ اب گرمی آنے والی ہیں، لوگ کھادی، لینن اور سوتی شرٹ میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی مودی جیکٹ سلوانے نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ جن کاریگروں نے جیکٹ بنانے میں مہارت حاصل کی تھی، وہ اب دوسرے فارمل کپڑے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مودی جیکٹ کی سلائی کے لیے 200 سے 300 روپیے لیتے تھے، لیکن اب ہمارے کاریگر فارمل ڈریس کی سلائی کر زیادہ کمائی کر رہے ہیں۔ کیوں کہ مودی جیکٹ کا آرڈر آنا تقریباً بند ہوگیا ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.