ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران امریکی صدر نے نریندر مودی کو جی 7 کانفرنس میں شریک ہونے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ مودی اور ٹرمپ کے مابین گفتگو میں بھارت اور چین کے مابین جاری سرحدی تنازع اور کورونا وائرس کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ٹرمپ اور مودی نے عالمی ادارہ صحت میں اصلاحات کے تعلق سے بھی باتیں کیں۔
اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ فروری میں اپنے بھارتی دورے کو بھی یاد کیا۔