ETV Bharat / bharat

'موبائل کمپنیاں ایک ماہ تک مفت کالنگ خدمات دیں'

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک کی اہم موبائل فون خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں سے کال کو ایک ماہ تک مفت کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے سبب مشکل دور سے گزر رہے غریبوں کو اپنے گھر والوں سے بات کرنے میں آسانی ہوسکے۔

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 9:02 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ایئرٹیل کے مالک سنیل بھارتی متل، بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کے چیئرمین پروین کمار پُروار، ووڈا فون آئیڈیا کے چیئرمین کمار منگلم برلا اور جیو کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کو خط لکھ کر یہ اپیل کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ وہ یہ خط ان لاکھوں افراد کے مسائل کو دیکھتے ہوئے لکھ رہی ہیں جو لاک ڈاؤن کے سبب بھوک، پیاس اور بیماری کا سامنا کرتے ہوئے اپنے گھروں اور کنبے کے پاس پہنچنے کے لیے پیدل ہی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

پرینکا گاندھی کا موبائیل کمنیز کو خط
پرینکا گاندھی کا موبائیل کمنیز کو خط

پرینکا نے کہا کہ 'ان لوگوں کو راحت دینے اور انہیں اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کے لیے ایک ماہ تک انسانیت کی بنیاد پر مفت کال کی خدمات دستیاب کرائی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.