حسان علی آٹھ برس کی عمر سے بی ٹیک اور ایم ٹیک میں زیر تعلیم طلباء کو مختلف سافٹ ویئر کی تربیت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ علی نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف برقی آلات بنائے ہیں۔
ننھے سائنس داں نے بتایا کہ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، واٹر سیونگ مشین اور زراعت کے لیے پانی فراہم کرنے والی مشین بنائی ہے۔ رواں انتخابات میں انہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کا خیال آیا تھا جس کے بعد نئے انداز سے مشین کو بنایا۔
حسان علی کے والد سیول انجینیئر ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی کم عمری میں ہی بہترین صلاحیتوں کو محسوس کیا اور ہمت افزائی کرتے مختلف سوفٹ ویئرز کی تربیت دلائی۔
آندھراپردیش اور تلنگانہ میں حسان علی کے ہزاروں انجینئر شاگرد موجود ہیں جبکہ ان کی جانب سے سینکروں زیرتعلیم انجینئرس کو ٹریننگ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔