کورونا وائرس میں اضافہ سبب یوگی حکومت نے ہر ہفتے سنیچر اور اتوار کو 'منی لاک ڈاؤن' کا فیصلہ لیا ہے۔ دونوں دن بازار، دکان اور سبزی منڈی سبھی بند رہیں گی۔ اس دوران بازار و دکان کو سینی ٹائز کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کووڈ۔19 کی روک تھام کے لئے گھر-گھر جا کر سروے کیا جائے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ جلد ہی ہر روز 50 ہزار نمونوں کی جانچ کی جائے کیونکہ صوبے میں مثبت کیس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اترپردیش میں محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 35671 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 934 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 1388 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 23334 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1135
غازی آباد سے 1772
نوئیڈا سے 2484
میرٹھ سے 937
کانپور سے 1074
سہارنپور سے 410
وارانسی سے 456
دارالحکومت لکھنؤ سے 1057
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
- کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 934 موت ہوئی۔
آگرہ میں 94
میرٹھ میں 90
کانپور شہر میں 86
غازی آباد میں 62
علی گڑھ میں 25
فیروز آباد میں 30
مراد آباد میں 31
لکھنؤ میں 30
مزید پڑھیں: 'دوسرے لاک ڈاؤن کے لیے نہ حوصلہ بچا ہے اور نہ ہی قوت'
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔