پنجاب حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے اپنی آبائی ریاستوں کو واپسی کے سلسلے میں آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ان مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر جمع ہوگئی ہے۔
- 'رجسٹریشن کیسے کرائیں'
پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پھنسے مزدرورں کا کہنا ہے کہ 'ہم میں سے بیشتر لوگ ان پڑھ ہیں، جنھیں کچھ لکھنا اور پڑھنا نہیں آتا، ایسے میں ہم خود سے آن لائن رجسٹریشن کیسے کرسکتے ہیں؟
- غیر مقیم مزدوروں سے متعلق ورلڈ بینک کے اعداد و شمار:
ورلڈ بینک کے ماہر معاشیات سپریئو ڈی کے مطابق بھارت میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد حالیہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق 450 ملین ہے۔
یہ اعداد و شمار 2001 میں ریکارڈ شدہ 309 ملین سے 45 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ 2011-2001 کے دوران آبادی کی شرح نمو 18 فیصد سے زیادہ ہے۔
- نقل مکانی میں 37 فیصد اضافہ:
گزشتہ 2001 میں آبادی کی شرح کے مطابق اندرون ملک غیر مقیم افراد کی تعداد 30 فیصد سے بڑھ کر 2011 میں 37 فیصد ہوگئی۔
سپریئو ڈی کے مطابق یہ تعداد بنگلہ دیش کی آبادی کے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ یہ یورپ کی آدھی آبادی اور امریکہ کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔
- معمار قوم کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟
ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے لہو، پسینے، ہاتھوں اور آنسوؤں سے پوری بھارتی قوم کی تعمیر و ترقی میں لگے ہوئے ہیں۔
ورلڈ بینک کے ماہر معاشیات سپریئو ڈی کا مزید کہنا ہے کہ 'مرکزی حکومت، ریاستی حکومتیں اور ہم میں سے بہت سے لوگوں نے ان کو بری طرح ناکام ، نامراد اور مایوس کردیا ہے، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے'۔
ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کی حکومتیں ان غیر مقیم اور مہاجر مزدوروں کے علاوہ عام شہریوں کے لیے کون سے مناسب اقدامات اٹھائے گی۔ جو لاک ڈاون سے قبل اپنی مصروفیات کے سبب ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جو تاحال اپنے گھر واپس نہیں پہنچ سکے۔