ETV Bharat / bharat

چینی سرمایہ کاری کی تجاویز کے کلیئرنس پر روک - گلوان میں بھارت- چین کے درمیان کشیدگی

بھارت کی جانب سے یہ کارروائی حالیہ حقیقی کنٹرول لائن پر واقع وادی گلوان میں بھارت - چین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ہوئی ہے۔

چینی سرمایہ کاری کی تجاویز کی کلیئرنس پر روک

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:10 AM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے بھارت میں کئی اسٹریٹجک شعبوں میں 200 چینی سرمایہ کاری کی تجاویز کو کلیئرنس دینے میں رکاوٹ ڈال دی ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ کارروائی حالیہ حقیقی کنٹرول لائن پر واقع وادی گلوان میں بھارت - چین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ محکمہ پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تیار کردہ نئے قواعد کے بعد کیا ہے جو سرمایہ کاروں کے ذریعہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لیے حکومت کی منظوری کو لازمی قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرگل سے گلوان تک

اپریل میں جاری کردہ ڈی پی آئی آئی ٹی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جو ممالک بھارت کے ساتھ زمینی سرحد مشترکہ ہیں وہ حکومت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ہی اس ملک میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان تجاویز کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپریل سے لے کر اب تک چینی کمپنیوں کی 200 کے قریب تجاویز آئی ہیں۔

سرمایہ کاری کے شعبوں میں میڈیا، ٹیلی مواصلات شامل ہیں۔

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے ایک بھی تجویز کو کلیئر نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف مرکزی حکومت میک ان انڈیا اقدام پر زور دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.