ETV Bharat / bharat

میوات: زرعی بل کے خلاف کسان برادری دن رات سراپا احتجاج

زرعی بل 2020 کے خلاف پورے ملک کا کسان سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور حکومت سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 10:22 PM IST

ریاست ہریانہ کے علاقے میوات میں بھی جمعہ کو دن بھر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے۔ اس طرح نوح شہر میں 'کسان یونین میوات' فیروزپور جھرکا میں 'میوات کارواں' اور بڑکلی چوک پر 'میوات وکاس سبھا' کے بینر تلے کسانوں نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

کسان برادری دن رات سراپا احتجاج

اس موقع پر میوات وکاس سبھا نے حکومت کے نام تحصیلدار کی معرفت ایک میمورنڈم بھی روانہ کیا۔

واضح رہے کہ ان احتجاجی مظاہروں میں کسان زرعی بل 2020 واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو واقعی کسانوں سے ہمدردی ہے تو وہ ان کے قرض معافی کا اعلان کرے اور آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں کمی لانے کی جانب توجہ دے۔

کسان تنظیموں کی جانب سے یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ اگر حکومت کسانوں کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو یہ احتجاج جلد ہی عظیم انقلابی مہم کی شکل اختیار کرلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.