ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: میٹرو ریل کارپوریشن کے پاور ہاؤس میں آتشزدگی، بجلی سپلائی متاثر - نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن کے پاور ہاؤس میں آگ

نالج پارک پولیس اسٹیشن سیکٹر 148 میں واقع این پی سی ایل کا ایک سب اسٹیشن ہے۔ یہاں سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میٹرو لائنوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 10:06 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن کے پاور ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے سبب این پی سی ایل سے وابستہ سبھی سیکٹر میں بجلی گل ہو گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ویڈیو

اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نالج پارک پولیس اسٹیشن سیکٹر 148 میں واقع این پی سی ایل کا ایک سب اسٹیشن ہے۔ یہاں سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میٹرو لائنوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

صبح سب اسٹیشن میں رکھے ہوئے ٹرانسفارمر میں اچانک دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ اس کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پالی پاور اسٹیشن پر این پی سی ایل سے وابستہ تمام سیکٹر کی بجلی کی فراہمی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔

نالج پارک پولیس اسٹیشن کے انچارج ورون پوار کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ اس پاور سب اسٹیشن کی مدد سے نوئیڈا میٹرو کے ساتھ بہت سارے سکیٹر میں بھی بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے نوئیڈا کے ایک بڑے علاقے میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

میٹرو آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں بصورت دیگر ، میٹرو کو چلانے میں دشواری پیش آسکتی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.