ETV Bharat / bharat

نیٹ کے طلبا کو امتحان ملتوی ہونے کا خوف - competitive exam

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایسی صورتحال میں مقابل جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ پریشان ہیں، جس طرح سے کورونا کے پھیلا میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ہی طلبا کی پریشانیاں بھی بڑھ رہی ہے، آیا ان کا امتحان ہوگا یا نہیں۔

مقابلہ جاتی طلبا پریشان، امتحان ملتوی ہونے کا ہے خوف

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 1:30 PM IST

میڈیکل انٹرنس 'نیٹ' کی تیاری کررہی ایک طالب علم سوویا کپور کا کہنا ہے کہ تین مئی کو ہونے والے نیٹ امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے، سوویا کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے اس لاک ڈاون میں مزید توسیع کی جائے گی، ایسے میں نیٹ کے امتحان کی تاریخ میں بھی توسیع ہونے کی امید ہے، وہ مزید کہتی ہیں کہ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں بیحد تشویش ہو رہی ہے کہ امتحان ہوگا بھی یا نہیں اور اگر ہوتا ہے تو کب ہوگا، اس کا اندازہ نہیں ہے۔

سوویا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، ایسے میں انہیں نصاب سے متعلق ہو رہی پریشانیاں خود سے ہی حل کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ تعلیمی ادارے ان سے آن لائن جڑے ہیں، اور ہر ممکن ان کی مدد بھی کررہے ہیں، لیکن راست طور پر انٹریکشن نہیں ہونے سے وہ کافی مشکلات سے دو چار ہیں۔

سوویا اپنی پریشانی کی سب سے بڑٰ وجہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ نیٹ کا امتحان سال میں ایک بار ہی منعقد ہوتا ہے، ایسے میں اگر امتحان ملتوی ہو گیا تو آئندہ ایک برس تک کے لیے ہی ہوگا، اور حالات ایسے ہیں یکسوئی کے ساتھ اسٹڈی پر دھیان بھی مرکوز نہیں ہو پا رہا ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے اور امتحان میں ان کے نمبرات کم آتے ہیں تو ان کا ایک سال برباد ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.