ETV Bharat / bharat

پاکستان میں سکھ نوجوان کے قتل کی مذمت

author img

By

Published : Jan 6, 2020, 12:02 AM IST

پاکستان کے شہر پشاور میں سکھ فرقے کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے حملے میں ایک سکھ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے فوری کاروائی کرنے اور اس سنگین واردات کے لیے انھیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت نے پاکستان
بھارت نے پاکستان

وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ بھارت پشاور (پاکستان) میں اقلیتی فرقہ سکھ برادری کے فرد کی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے بعد جمعرات کو گرونانک دیو کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب واقع گرودوارا میں حال ہی میں ہوئے توڑ پھوڑ کو انجام دیا گیا۔ ساتھ ہی سکھ لڑکی کے اغواء، جبراً تبدیلیٔ مذہب اور شادی کروانے کے معاملے کی بھی مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے پاکستان حکومت سے ریاکاری بند کرنے اور ان سنگین جرائم کے مجرموں کو پکڑنے کے لیے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور انھیں عبرتناک سزا دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان حکومت کو اپنے اقلیتوں کی حفاظت کرنے کے بجائے دوسرے ملکوں کو اس بارے میں ہدایات نہیں دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے پشاور میں سکھ شخص رویندر سنگھ (25) کو حال ہی میں قتل کر دیا گیا فی الحال قاتلوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

متاثرہ کی لاش پشاور میں چامکنی پولیس تھانہ حلقے میں برآمد کی گئی تھی۔ اس سے قبل ننکانہ صاحب میں غیظ و غضب میں ڈوبے سیکڑوں افراد نے سکھ زائرین پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.