ETV Bharat / bharat

'ملک اور عوامی مفاد کے لیے مودی غیر مناسب' - modi & Mayawati's worlds war

وزیراعظم مودی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے درمیان لفظی جنگ حالیہ دنوں زوروں پر ہے۔

mayawati-attacks-again-on-pm-narendra-modi-and-says-he-is-unfit-for-country
author img

By

Published : May 15, 2019, 2:45 PM IST

اترپردیش میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی مایاوتی اور اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو مایاوتی بھی جوابی ردعمل سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے وزیراعظم مودی کے بے نامی جائیداد کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ بے نامی جائیداد والے بی جے پی سے جڑے ہیں۔

مایاوتی نے وزیراعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور عوامی مفاد میں وزیراعظم مودی انفٹ، جبکہ وہ فٹ ہیں۔

قومی سطح پر خود کو وزیراعظم مودی کے مقابلے میں پیش کرنے کی کوشش میں مصروف مایاوتی ان دنوں وزیراعظم مودی کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: 'وزیراعظم مودی اپنی حدیں پار چکے ہیں، وہ بی ایس پی کو بہن جی کی جائیداد کہنے میں گھبراتے نہیں ہیں۔ میرے پاس کچھ بھی ہے، وہ سماج کے لوگوں نے دیا ہے اور حکومت سے کچھ چھپایا نہیں ہے۔'

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز حزب اختلاف کی جماعتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاملاوٹی لوگوں کے پاس نامی اور بے نامی جائیدادوں کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے لیے بنگلے کھڑے کیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.