ETV Bharat / bharat

شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی - maulana kalbe jawad slams french pm

معروف شیعہ عالم مولانا کلب جواد نقوی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ذریعہ آپؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 9:18 AM IST

مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے جمعرات کے روز فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ذریعہ حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی اور اہانت آمیز کارٹون بنانے کے عمل کو جاری رکھنے کے خلاف سخت مذمت کی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'یورپ جو خود کو سیکولر اور لبرل کہتا ہے یہ ان کی ایک منافقانہ پالیسی ہے، اس کے قبل بھی میکرون نے کہا تھا کہ پوری دنیا میں اسلام بحران کا شکار ہے اگر ایسا ہے تو پھر یورپ میں اسلام اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے'؟

مولانا کلب جواد نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ حضرت محمدؐ کے کردار اور سیرت سے ناواقف ہیں وہی اس طرح کا قابل مذمت بیان دے سکتے ہیں، فرانسیسی صدر اسلاموفوبیا کا شکار ہے اور اب وہ انتہا پسندی کا مظاہرہ کررہے ہیں'۔

مولانا نے کہا کہ 'جنھوں نے بھی آپؐ کی حیات مبارکہ اور سیرت کا مطالعہ کیا ہے وہ ان سے متاثر ہوئے بنأ نہیں رہ سکے'۔

کلب جواد کا یہ مزید کہا کہ فرانسیسی صدر خود کے بارے میں معمولی سی بھی تنقید برداشت نہیں کرسکتے اور ناقدین کو جیل بھیج دیتے ہیں، میکرون آپؐ کی شان میں گستاخی کرکے اپنی بیمار ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔

شیعہ عالم دین نے آخر میں کہا کہ 'عالم اسلام مسلم ممالک کے منافقانہ کردار کا خمیازہ بھگت رہا ہے اگر سبھی مسلم ممالک ایسے انتہا پسند اور اسلاموفوبیا کا شکار ممالک اور حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا متحد ہوکر بائیکاٹ کرتے تو ابھی اس طرح کے بیانات کسی میں دینے کی ہمت نہ ہوتی'۔

انھوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ سبھی کو متحد ہوکر فرانس کے اعلی عہدیداران کے بیانات کی مذمت کرنی چاہے اور اگر وہ اس کے بعد بھی معافی نہ مانگیں تو ان کے ساتھ اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.