ETV Bharat / bharat

معروف عالمِ دین عبدالمنان سلفی کا انتقال

مولانا عبد المنان سلفی نیپال کے جھنڈانگر میں واقع دینی مدرسہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ کی جانب سے شائع ہونے والا رسالہ ماہنامہ 'السراج' کے ایڈیٹر بھی تھے۔

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 1:21 PM IST

maulana abdul manan aalafi  tragic demise is a great loss of knowledge
مدرسہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ

درجنوں کتابوں کے مصنف، معروف عالمِ دین، بے باک خطیب اور صوبائی جمعیت کے نائب ناظم مولانا عبد المنان سلفی كا آج درمیانی شب انتقال ہوگیا۔

مولانا عبدالمنان سلفی نیپال کے جھنڈانگر میں واقع دینی مدرسہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ کی جانب سے شائع ہونے والا رسالہ ماہنامہ 'السراج کے ایڈیٹر تھے۔

بتادیں کہ مولانا مرحوم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، نیپال کے ناظم بھی تھے۔

maulana abdul manan aalafi  tragic demise is a great loss of knowledge
مولانا عبد المنان سلفی

مشرقی یوپی میں صوبائی جمعیت اہل حدیث کے خادم مولانا شہاب الدین جلال الدین المدنی نے مولانا کی وفات پر بڑے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'مولانا عبد المنان سلفی کی وفات علمی دنیا کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے'۔

مولانا المدنی نے کہا ہے کہ 'مولانا عبد المنان سلفی بڑے ہی ملنسار، انسان دوست اور ملی ہمدردی سے متصف تھے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ہماری رفاقت تین دہائیوں سے زیادہ پر مشتمل ہے اور اس طویل عرصہ میں ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے دو جسم اور ایک جان کی مانند رہے'۔

مدرسہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ریلیز کے مطابق مولانا کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مدرسہ کے احاطہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین جھنڈانگر کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.