پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپے جہیز کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر بیچ سڑک پر طلاق دے دیا۔
متاثرہ خاتون کی ماں کی شکایت پر مسلم خواتین( شادی کے حق کے تحفظ) بل 2019 کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شکایت کے مطابق متھرا کے کوسی علاقے سے تعلق رکھنے والی جمرت نامی خاتون کی شادی میوات کے نوح علاقے سے تعلق رکھنے والے اکرام سے ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان جہیز کی رقم پر تنازع بنا ہوا تھا، جبکہ اس تنازع کی شنوائی کوسی تھانے میں چل رہی تھی۔ دنوں فریق جمعرات کو سمجھوتے کے لیے آئے تھے'۔
متاثرہ کی ماں کے مطابق جمرت کے ساتھ ان کے نکاح کو برقرار رکھنے کے لیے اکرام نے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا'۔ جب جمرت نے مطالبات کے رقم کو ادا کرنے سے منع کردیا تو اکرام نے طلاق، طلاق، طلاق بول کر وہاں سے چلے گئے'۔
متھورا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شلم متھورا نے کہا کہ' متاثرہ کی ماں کی شکایت پر نئے تین طلاق بل کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم خواتین ( شادی کے حق کے تحفظ) بل 2109 پاس ہونے کے بعد ایک ساتھ تین طلاق دینا قانی جرم ہے، اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق دیتا ہے تو اسے اس جرم میں تین برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔