سی پی آئی پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ یہ نہایت ہی تشویش اور فکرمندی کی بات ہے کہ تبلیغی جماعت کے کافی لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور انہوں نے مارچ کے وسط میں جلسہ کیا جبکہ اتنی بڑی تعداد میں اکٹھے ہونے پر پابندی عائد تھی۔ پارٹی نے تبلیغی جماعت کے لیڈروں پر اس جلسے کے لئے تنقید کیا لیکن سوشل میڈیا پر ایک خاص فرقے کے خلاف مہم چلانے کی مذمت بھی کی ہے۔
پارٹی نے کہا ہے کہ 13 مارچ کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جلسے وغیرہ منعقد کئے گئے۔ اس میں شامل سبھی لوگوں کا پتہ لگا کر انہیں الگ تھلگ کیا جائے اور سب کی جانچ کی جائے جیسا کوریا اور ہانگ کانگ میں کیا گیا۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریامیں جانچ کی سہولیت بھارت سے 241 گنا زیادہ ہے۔ ایسے میں کورونا کے سلسلے میں فرقہ وارانہ زہر پھیلانے سے ہم اس وبا سے لڑ نہیں پائیں گے اور ہم ناکام ہوجائیں گے۔ اس لئے سماج کو صف بندی سے روکا جائے اور افواہیں نہ پھیلائیں۔
'کورونا کے درمیان فرقہ وارانہ زہر پھیلانے کی کوشش' - نظام الدین مرکز تبلیغی اجلاس
مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے نظام الدین مرکز کے واقعہ کے پیش نظر کورونا کے سلسلے میں سماج اور میڈیا پر فرقہ وارانہ زہر پھیلانے کی زبردست مذمت کی ہے۔