ETV Bharat / bharat

بھاگلپورمیں ڈینگو کا قہر - بھاگل پور میں ڈینگو

ریاست بہار کا ضلع بھاگلپور حالیہ دنوں مہلک مرض ڈینگو کی زد میں ہے۔

ڈینگو کے ڈنک سے بھاگلپور پریشان
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 12:12 AM IST

بھاگلپور میں تاحال 34 ہزار افراد ڈینگو کا شکار ہو چکے ہیں اور اس مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ بیماری پر قابو نہ پا پانے کی اصل وجہ شہر اور گاؤں میں پھیلی گندگی ہے، جس سے نپٹنے کے لیے انتظامیہ کے پاس نہ ہی کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی منشاء۔

ڈینگو کے ڈنک سے بھاگلپور پریشان

فہمیدہ خاتون کے گھر ماتم کا سماں ہے، ڈینگو نے ان کی کوکھ اجاڑ دی ہے۔ یہ بھاگلپور میں اکیلا گھر نہیں ہے جہاں ڈینگو نے ماں کی گود سونی کر دی ہو بلکہ اس مہلک بیماری نے درجنوں ماؤں کو گود سونی کر دی ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے عوام میں اس بیماری کے حوالے سے بیداری کے لیے اعلانات تو کیے جا رہے ہیں، لیکن ڈینگو پر قابو پانے کے لیے اعلی سطح پر صفائی و ستھرائی کا انتظام ندارد ہے۔

حکومت کی لاپرواہی و بے توجہی تو ایک طرف لیکن خود مقامی لوگ بھی بہت حد تک اس بیماری کے لیے ذمہ دار ہیں۔ مسلم اکثریتی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کا انبار اور گندہ پانی کے نکاسی کا مناسب عدم انتظام ایک عام بات ہے۔

ڈینگو کے بروقت پتہ نہ چلنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مناسب انتظام کی کمی وجہ سے نجی ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کی چاندی ہے۔

Intro:اسکی تفصیلی اسکرپٹ میل سے بھیجی جا رہی ہے

Body:السلام

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.