ETV Bharat / bharat

کرتارپور پہنچنے پر منموہن کی عمران سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور وفد کے دیگر اراکین سمیت بھارتیہ تیرتھ یاتریوں کے جتھہ کے کرتار پور گرودوارہ میں سنیچر کو پہنچنے پر استقبال کیا۔

author img

By

Published : Nov 9, 2019, 8:32 PM IST

منموہن سنگھ

عمران خان نے ڈاکٹر سنگھ اور دیگر ارکان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے اس موقع پر پاکستان کے صحافیوں سے کہا، 'مجھے یقین ہے کہ اس یاترا کے شروع ہونے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتوں میں کافی بہتری آئے گی ۔

ڈان نیوز کے مطابق کیپٹن امریندرسنگھ نے کہا، 'یہ ابتداہے ،مجھے امید ہے کہ یہ جاری رہے گا اور ہمیں دیگر گرودواروں میں جانے کی اجازت ملے گی ۔'

پاکستانی وزیراعظم نے گزشتہ برس ویزے کے بغیر کوریڈور پر قابل تعریف کام کیا تھا۔ خان نے کرتارپور کوریڈور کے کھلنے کے کچھ لمحہ پہلے اپنے بیان میں سکھ برادری کو مبارک باد دی اورکہا، 'یہ خیرسگالی کی ایک بہترین مثال ہے ،بابا گرو نانک دیوجی کے تئیں احترام ہے۔'

اس سے قبل ہندستان کی طرف سے تیرتھ یاتریوں کے پہلے جتھہ کو روانہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے ہندستانیو ں کے جذبات کا احترام کرنے پر وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا اور مختصر تقریر کی۔

مودی نے ڈاکٹر سنگھ سے بھی بات چیت کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.