واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے نكٹوا واقع سنٹرل بینک کی شاخ میں دوپہر ایک نوجوان منہ میں کپڑا باندھ کر بینک کے اندر داخل ہوا۔ نوجوان اپنے ہاتھ میں پستول لہراکر کیشیر سے تھیلے میں نوٹ بھرنے کے لئے کہہ رہا تھا۔ اسی وقت بینک کا ہارن بجا دیا گیا۔بینک کے اندر کا نظارہ دیکھ جو گاہک اندر آ رہے تھے وہ باہر ہی سے بھاگ گئے۔ یہ پورا واقعہ بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔
واقعہ کے بعد بدمعاش موقع پاتے ہی بینک سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔