ETV Bharat / bharat

'ممتا بنرجی مغربی بنگال کو کشمیر بنانا چاہتی ہیں'

بی جے پی کے رہنما و رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے ممتا بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' وہ مغربی بنگال کو کشمیر میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔'

بی جے پی کے رہنما و رکن پارلیمان ارجن سنگھ
author img

By

Published : Jul 29, 2019, 10:25 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں گذشتہ روز بی جے پی کے رہنما اور بارک پور سے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں اقتدار میں رہنے کا جنون ہے، اور وہ بنگال کو کشمیر بنانا چاہتی ہیں۔

بی جے پی کے رہنما و رکن پارلیمان ارجن سنگھ
بی جے پی کے رہنما و رکن پارلیمان ارجن سنگھ

للوا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی اقتدار میں رہنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں، انھیں ڈر ہے کہ وہ اسمبلی کے انتخابات میں ہار جائیں گی۔'

ارجن سنگھ نے کہا کہ 'جس دن وہ اقتدار سے محروم ہو جائیں گی، وہ خود کو ہلاک کر لیں گی۔ ارجن سنگھ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ممتا ووٹ بینک کی خاطر بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے رہی ہیں۔

بھتپارہ سے الیکشن لڑنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے ارجن سنگھ نے کہا، 'اس سے بلکل فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے فسادات کراتی ہیں، آپ بھتپارہ میں داخل نہیں ہو سکتے، بھتپارہ کی عوام ارجن سنگھ کو جانتی ہے، آپ کو نہیں۔'

ممتا بنرجی کا بی جے پی پر الزام

'ہم بھتپارہ کے دل میں ہیں اور بی جے پی بھتپارہ کے دل میں ہے۔ ممتا بنرجی غنڈوں اور پولیس کا استعمال کر کے بھتپارہ نہیں جیت سکتی۔ پولیس ہر بات سے آگاہ ہے لیکن وہ ممتا کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔'

ارجن سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کے 107 رکن اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہیں، اور اس طرح ریاست میں اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس کے ارجن سنگھ کی قیادت میں تقریباً 500 افراد نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.