کیلاش وجے ورگیہ نے کہاکہ ممتابنرجی ڈر اور خوشامدانہ پالیسی کی سیاست کر رہی ہے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے ایک وفد کے ساتھ مغربی بنگال میں 24 پرگنہ کے سندیش کھالی علاقے کا دورہ کیا، جہاں تین ماہ قبل بی جے پی کے تین کارکنوں کے ساتھ مبینہ طور پر ٹی ایم سی کے کارکنوں نے مار پیٹ کی تھی۔
اس موقعے پر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا: تین ماہ قبل بی جے پی کے کارکنان پردیپ منڈل اور سکانتو منڈل پر تقریبا 400 لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ کرنے سارے اسمگلر تھے۔ تین ماہ کے بعد بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ملزمین علی الاعلان گھوم رہے ہیں اور ڈر کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ کیوں کہ ممتا بنرجی خوشامد اور ڈر کی سیاست کر ہی ہے۔