ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
پہلے مالیگاؤں سینٹرل علاقے میں مریض پائے گئے پھر مالیگاؤں آوٹر کیمپ اور اب اطراف کے دیہاتوں میں بھی کورونا سے متاثر پائے جارہے ہیں۔
اب مالیگاؤں تعلقہ میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی کل تعداد 420 ہوچکی ہے، جبکہ 32 افراد قرنطینہ کے دوران صحت یاب ہو چکے ہیں وہیں۔ اس کے علاوہ 18 افراد کی وفات بھی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کا دائرہ اب بڑھ رہا ہے کیونکہ ضلع ناسک کے سات تعلقوں کو ریڈ زون بنا دیا گیا ہے۔ جس کی فہرست میں مالیگاؤں اول نمبر پر ہے۔ بعد میں ناسک شہر، دیولالی کیمپ، نپھاڑ، سننر،ناند گاوں اور یولہ شامل ہے۔
مالیگاؤں میں گشتی کورونا اسکریننگ ٹیسٹ کی شروعات ہوچکی ہے۔ اسی طرح سے مزید نئے قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔