ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں : کورونا کے تمام مریضوں کی تفصیلات دی جائے

سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ہیلتھ آفیسر اور کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مالیگاؤں : کورونا کے تمام مریضوں کی تفصیلات دی جائے
مالیگاؤں : کورونا کے تمام مریضوں کی تفصیلات دی جائے
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 4:50 PM IST

مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے شہریوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ روزآنہ مریضوں کی مثبت رپورٹ بتا کر انھیں قرنطینہ بھیجا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ان کے اہلخانہ کو بھی علاحدہ رکھا جا رہا ہے۔

اس طرح کی رپورٹ ملنے کے بعد اور سوشل میڈیا، نیوز چینل اور اخبارات میں طرح طرح کی خبروں سے شہر کی عوام میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ لوگ ذہنی اور نفسیاتی طور پر بے چین ہیں اور کئی طرح کے سوالات کھڑے ہورہے ہیں

سابق رکن اسمبلی نے کارپوریشن انتظامیہ اور محکمہ صحت عامہ سے ایک مکتوب کے ذریعے کئی طرح کے سوالات کے جوابات کا مطالبہ کیا ہے۔
آج تک کل کتنے کورونا وائرس کے مثبت مریض پائے گئے ہیں؟
کتنے مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس ہوئے ہیں؟
کتنے مریضوں کو قرنطینہ اور ائیسولیسن میں رکھا گیا ہے؟
کورونا مشتبہ مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟
کورونا وائرس کی جانچ کیلئے نمونے کونسی لیبارٹریز میں بھیجا جاتا ہے؟
سمپل مثبت یا منفی آنے کے بعد کیا مرحلہ اختیار کیا جاتا ہے؟
اگر مثبت مریض ہے تو ان سے ملنے والوں کی تلاش کس طرح کی جاتی ہے؟
قرنطینہ کئے گئے لوگوں کو کہا رکھا گیا ہے؟
ان کے کھانے کا نظم کس طرح سے کیا گیا ہے؟
کارپوریشن کی جانب سے کیا مستحکم اقدامات کئے گئے ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.