ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں دھماکہ کیس: خصوصی جج کی مدت میں توسیع کا مطالبہ - قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے

سنہ 2008 کے مالیگاؤن دھماکہ میں ہلاک ہوئے ایک شخص کے والد نے اور عرضی گذار نثار احمد سید بلال نے بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو مکتوب لکھ کر قومی تحقیقاتی ایجنسی کی اسپیشل عدالت کے چیف جسٹس وی ایس پڈالکر کی میعاد کار میں اضافے کی مانگ کی ہے۔

مالیگاؤں دھماکے کیس: خصوصی جج کی مدت بڑھانے کی مانگ

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 12:44 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:04 AM IST

واضح رہے کہ پاڈالکر رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔

بلال احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمین نے مقدمے کو ختم کرنے کی سازش کی ہے لیکن موجودہ ریٹرنگ افسر جج وی پاڈالکر نے 140 افراد کی گواہی کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر سنا ہے۔ ملزمان کے ذریعہ ان کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفسر کو بدلنے سے سماعت متاثر ہوگی اور کیس میں تاخیر ہوگی، یہ معاملہ پہلے ہی ایک دہائی سے زیر التوا ہے اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر بہت سے ہائی پروفائل افراد اس میں ملزم ہیں۔

بتا دیں کہ بلال احمد کا مکتوب چیف جسٹس آف انڈیا شرد اروند بوبڈےاور وزیر داخلہ امیت شاہ اور این آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں بھی بھیجا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں مسجد کے قریب ہوئے دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.