ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھارت بند کا ماحول بنایا گیا۔ شہر کی اہم شاہراہوں کے مارکیٹ، دوکان مالکان اور ہاکرس نے بھی خود ہی اپنا کاروبار بند رکھا۔ شہر میں جھوٹے موٹے کاروباریوں سے لے کر بڑے پاورلوم کارخانہ داروں نے بھی اپنے کاروبار کو بند رکھا۔
قدوائی، محمد علی روڈ، مولانا آزاد روڈ، شہید عبدالحمید روڈ، مشرقی اقبال روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ نیز چائے کی ہوٹلیں اور پان کی ٹپریاں تک بند آج کے دن بند رہیں۔
شہر کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس کامیاب بند میں بھر پور تعاون پیش کیا۔ اس بھارت بند کے دوران مالیگاؤں شہر مقامی بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے تمام شہریان کا شکریہ ادا کرنے اور آئندہ پروگرام کے لیے پریس کانفرس منعقد کی گئی۔
اس پریس کانفرس میں 14 فروری سنہ 2020 کو بڑے پیمانے پر جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا گیا۔
بہوجن سماج پارٹی ناسک ضلع صدر رمیش نکم نے کہا کہ 'ہمیں بھارت کے دستور کو فرقہ پرست حکومت سے بچانا ہے، موجودہ حکومت ہندومسلم پر سیاست کر تو رہی ہے لیکن اس کا مقصد بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے دستور کو بدلنا ہے جو دستور ہر مذہب کے لوگوں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے'۔
اس پریس کانفرس میں رمیش نکم ناسک ضلع صدر بی ایس پی، آنند اڑاو، روہیت تیلی، رفیق صدیقی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ظہور بھائی زم زم کی جانب سے سنویدھان سمان سمیتی کی جانب سے جیل بھرو آندولن کیلئے حمایت دی۔ اخیر میں ای ٹی وی بھارت پر رمیش نکم صدر ناسک ضلع بی ایس پی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔