ETV Bharat / bharat

امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کے حامی - the majority of american army

امریکی شہریوں کی اکثریت سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے حامی ہے۔

majority of americans support the protesters
امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کی حامی
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:03 AM IST

سیاہ فام افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بھی تاحال امریکہ بھر میں مظاہرہ ہورہے ہیں۔

ان مظاہروں میں شامل مظاہرین صدر ٹرمپ کے جوابی سخت اقدامات کی طرفدار نہیں۔ یہ بات میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

امریکہ میں مظاہرے ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری جورج فلائیڈ کو سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے کے خلاف جاری ہیں۔

سروے کے مطابق چونسٹھ فیصد بالغ امریکی مظاہرین کے طرفدار ہیں۔ ستائس فیصد مخالف ہیں جبکہ نو فیصد کی اس بارے میں کوئی رائے نہیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پچپن فیصد سے زائد امریکیوں کے نزدیک مظاہرین سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدامات درست نہیں۔ صرف ایک تہائی افراد نے ان اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔

ملک میں صرف انتالیس فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کا درست استعمال کر رہے ہیں۔

ایک اور سروے کے مطابق صدارتی الیکشن میں ڈونالڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کی مقبولیت میں رکارڈ دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آزاد ووٹرز کی بھی دو گنا تعداد ٹرمپ کی حامی نہیں رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.