ETV Bharat / bharat

سماجی دوری کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ممکن - Maintain social distancing or face criminal action: Patnaik talks tough

اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ریاستی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ 'وہ سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں یا پھر قانونی کارروائی کا سامنا کریں'۔

Maintain social distancing or face criminal action: Patnaik talks tough
سماجی دوری کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ممکن
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 9:53 AM IST

اڑیسہ میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے ریاست کے لوگوں کو سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے یا "مجرمانہ کارروائی" کا سامنا کرنے کی تاکید کی ہے۔

Maintain social distancing or face criminal action: Patnaik talks tough
سماجی دوری کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ممکن

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے طبی ماہرین جہاں بہت سی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں، وہیں عوام کو اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا ہے۔

اسی تناظر میں ملک بھر میں بھیڑ کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

تاحال اڑیسہ میں کورونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 39 ہوگئی۔ متاثرہ افراد کا تعلق بھونیشور سے ہیں۔

پٹنائک نے کہا ہے کہ 'سماجی دوری کی خلاف ورزی پر کسی بھی طرح کی مروت یا رواداری نہیں برتی جائے گی۔ جو شخص بھی اس کی خلاف ورزی کرئے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'متعلقہ دکان اور بڑے بازاروں کو سیل کردیا جائے گا۔ آپ سے کورونا وائرس کے خلاف ہماری لڑائی میں باہمی تعاون کی درخواست ہے'۔

تاہم وزیراعلی نے لوگوں سے اطمینان رکھنے اور نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھوونیشور علاقے میں اس مرض سے وابستہ تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے بارے میں ہم مسلسل رابطہ ہے۔ پر خلوص انداز سے اپیل ہے کہ اس پر عمل کریں اور لاک ڈاؤن کا احترام کریں۔ پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی'۔

ریاست میں 39 کوویڈ 19 معاملات میں سے 32 بھوبنیشور کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.