ETV Bharat / bharat

'مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے گی'

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 7:05 AM IST

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کیس کے سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انل دیشمکھ نے کہا ہے کہ 'سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی پابندی کرے گی۔'

maharashtra govt will abide by sc order in sushant singh rajput death case: anil deshmukh
'مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے گی'

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سپریم کورٹ کے روبرو اپنی گزارشات داخل کیں اور کہا کہ 'سپریم کورٹ کی جانب سے سی بی آئی اور ای ڈی کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں اپنی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دینا چاہئے'۔

ویڈیو

اس کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے کہا کہ 'مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ کی منشا کے مطابق کام کرے گی۔'

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'مہاراشٹر کی حکومت سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمل کرے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے کیس میں تمام فریقین نے سپریم کورٹ میں حلف نامے جمع کرائے ہیں۔ سپریم کورٹ اگلے ہفتے اس معاملے میں اپنا فیصلہ دے گی۔ تب ہم اس کے مطابق کام کریں گے'۔

قابل ذکر بات ہے کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر کے خلاف سشانت کی خود کشی کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اسی دوران مرکز نے اس معاملے کی تحقیقات کو پٹنہ سے منتقل کرنے کے لئے بہار حکومت کی سفارش کو قبول کیا تھا۔

راجپوت کے والد کے کے سنگھ کی طرف سے خود کشی کے الزامات کے تحت کی گئی شکایت پر پٹنہ میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اس سلسلے میں جسٹس رشی کیش رائے نے ریا چکرورتی اور سشانت کے والد کے سنگھ، مرکزی حکومت اور بہار حکومت اور مہاراشٹر حکومت کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ ان سبھی کی جانب سے علیٰ الترتیب وکلاء شیام دیوان، وکاس سنگھ، سالیسیٹر جنرل تشار مہتا، منندر سنگھ اور ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.