مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 156 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ریاست بھر میں اب تک اس وبا سے 7429 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 626 ہوگئی ہے۔جس میں 70 ہزار 607 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ممبئی اور پونے میں کورونا متاثرین کی تعداد تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس وبا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی میعاد 31 جولائی تک کردی ہے۔